Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کی ملالہ پر ناول لکھنے کی خواہش

نوبل یافتہ ملالہ یوسفزئی کے چرچے دنیا بھر میں ہیں۔ اب بالی وڈ انڈسٹری میں بھی ان کےچرچے ہورہے ہیں۔ اداکارہ پرینکا نے ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ ملالہ پر ایک ناول لکھنا چاہتی ہیں۔پرینکا نے ملالہ یوسفزئی کو نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے رول ماڈل قرار دیاہے۔پرینکا کا کہنا ہے کہ ملالہ تم پر چھوٹی سی عمر میں بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ پرینکا نے ملالہ کو اپنی دوست بھی کہا ہے۔ ملاقات کی تصویر ملالہ یوسفزئی نے اپنےسوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیاہے۔ پرینکا نے اس تصویر پر ملالہ سے ملاقات کو ناقابل یقین قراردیاہے۔ پرینکا نے نیویارک میں ملالہ سے ملاقات کی تھی ۔
 

شیئر: