لندن ..... لندن کے زیرزمین ریلوے اسٹیشن پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں برطانوی پولیس نے18سالہ لڑکے احمد حسن پر فرد جرم عائد کر دی ۔ برطانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احمد حسن پر دھماکہ خیز مواد کے استعمال کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں دیگر3 افراد سے ابتدائی پوچھ گچھ کا سلسلہ ابھی جاری ہے تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔2 مشتبہ افراد کو رہا کر دیا گیا ۔ ان میں ایک شامی پناہ گزین ہے۔