انقرہ ..... ترکی کی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد15ہو گئی ۔ بحیرہ اسود میں ہونے والے حادثے میں40 افراد کو بچا لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد سمندری راستے کو عبور کر کے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔ لاپتہ 13 سے 15 افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کشتی میں 70 کے قریب افراد سوار تھے۔ اکثریت عراقیوں کی تھی۔کشتی رومانیہ کی طرف جا رہی تھی۔ترکی میں خانہ جنگی سے متاثر ممالک شام، عراق اور افغانستان سمیت پوری دنیا سے پناہ گزینوںکی ایک بڑی تعداد جمع ہوتی ہے اور مغربی روٹ سے یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ترکی سے یونان میں خطرناک طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں 2015 میں بھی کئی مہاجرین ہلاک ہوئے تھے۔