Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورکنگ باونڈری پر شہریوں کیلئے بنکرز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فائرنگ سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنکرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے فنڈز کی منظوری دے دی ۔ ہندوستانی شیلنگ کی صورت میں شہری بنکرز میں پناہ لے سکیں گے۔ ہندوستانی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضہ دگنا کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ورکنگ باونڈری پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر رعب جمانا ہند کی بھول ہے،وہ جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں۔ حکومت متاثرین کا تمام نقصان پورا کرنے کے لئے جائزہ لے رہی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں عیادت کی۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ جب بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاتا ہندبزدلانہ کارروائیاں کرکے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہندیہ جان لے کسی بھی ظلم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔پاکستان کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز فرض سمجھ کر اٹھاتا رہے گا۔ 

 

شیئر: