Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی

حیدرآباد......  آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے ناندیڑلہ منڈل کے گنا ورم کی این بی ایچ سی کمپنی میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں کپاس اور ہلدی کے تھیلے جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ذرائع نے کہا کہ اس واقعہ میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ چلکالوری پیٹ فائر افسر وینو گوپال نے کہا کہ انہیں اس واقعہ کی اطلاع جیسے ہی ملی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔انکا کہنا تھا کہ ایک تا ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

شیئر: