متحدہ عرب امارات نے ورلڈ ہیپینس یعنی عالمی خوشی کی رپورٹ 2025 میں برطانیہ، امریکہ اور فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 21 واں مقام حاصل کر لیا ہے جبکہ عرب خطے میں بھی اس کو خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گیلپ کی جانب سے مرتب کردہ سالانہ رپورٹ میں سال 2022 اور 2024 کے درمیان اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر 147 ممالک کا جائزہ لیا گیا کہ یہاں کے لوگ کس حد تک خوش ہیں۔
فن لینڈ نے مسلسل آٹھویں سال بھی دنیا کے خوش ترین ملک کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ میکسیکو اور کوسٹا ریکا پہلے دس ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ 24 ویں اور برطانیہ 23 ویں نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں
-
2025 کے ’خوش ترین‘ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کون سے نمبر پر؟Node ID: 887420
عرب خطے میں کویت دوسرا خوش ترین ملک جبکہ عالمی سطح پر یہ 30 ویں نمبر پر ہے۔
عالمی سطح پر سعودی عرب 32ویں نمبر پر ہے جبکہ عرب دنیا میں اس کو تیسرا خوش ترین ملک ہے۔
عمان عالمی سطح پر 52 ویں نمبر پر ہے جبکہ علاقائی اعتبار سے اس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بحرین دنیا بھر میں 59 ویں اور عرب دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔
لیبیا، الجزائر، عراق، اور فلسطینی علاقے عالمی درجہ بندی میں بالترتیب 79ویں، 84ویں، 101ویں اور 108ویں نمبر پر ہیں۔
رپورٹ میں کئی اہم عوامل کی بنیاد پر کسی بھی ملک کے عوام کی خوشی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ان عوامل میں فی کس مجموعی گھریلو پیداوار، سماجی معاونت، صحت مند زندگی کی توقع، زندگی میں انتخاب کی آزادی، بدعنوانی کے بارے میں رائے اور سخاوت کے پہلوؤں کو مدنظر رکھا ہے۔