کونسا ہیئر اسٹائل ٹرینڈ ہے؟
فیشن میں جدت کوئی نئی چیز نہیں۔ آئے روز نت نئے انداز متعارف ہوتے رہتے ہیں۔ لباس ، میک اپ ، ہیئر اسٹائل اور جیولری کے رواج وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ اگر ہیئر اسٹائل کی بات کی جائے تو اس وقت چھوٹے بال فیشن ٹرینڈ کا حصہ ہیں۔ آپ کے بال کسی بھی قسم کے ہوں ،آپ اپنے فیس کٹ کی مطابقت سے چھوٹے بالوں وا لا کوئی بھی ہیئر اسٹائل اپنا سکتی ہیں۔ ویوی ہیئر اسٹائل ، شارٹ پنک ہیئر اسٹائل ، ٹیپرڈ باؤل کٹ ، چوپی ہیئر کٹ ، اسپائکی اور شارٹ لیئر اسٹائل، یہ تمام اسٹائل نہ صرف آپ کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کو کم عمر بھی ظاہر کرتے ہیں۔