ریسیپی :علی گڑھ کا مزیدار چکن اچاری
اجزاء :
مرغی، 500 گرام
کوکنگ آئل ،2 کپ
پیاز، ایک عدد
ٹماٹر کا کیچپ یا ٹماٹر، ایک کھانے کا چمچ
دہی، 2 کپ
ادرک اور لہسن کا پیسٹ، دو دو چائے کے چمچ
ہلدی، حسب ضرورت
سرسوں کے بیج، حسب ضرورت
سفید زیرہ ا،ٓدھا چائے کا چمچ
کلونجی ،آدھا چائے کا چمچ
سونف، آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ،حسب ذائقہ
لیموں کا رس، 2 چائے کے چمچ
سرخ مرچ ثابت، 4 عدد
نمک ،حسب ذائقہ
ترکیب
سب سے پہلے ایک برتن میں کوکنگ آئل کے ساتھ سرخ مرچ ثابت، زیرہ، کلونجی، سونف، سرسوں کے بیج اور ہلدی کو تھوڑی دیر کے لئے پکائیں۔
اس کے بعد ان میں پیاز اور نمک ڈال کر پیاز کے سرخ ہونے تک انہیں پکائیں۔
پیاز سرخ ہونے کے بعد ترتیب وار تھوڑے تھوڑے وقفے سے پہلے ادرک پیسٹ اور بعد میں سرخ مرچ ملائیں، آخر میں اس میں ٹماٹر کا کیچپ ملالیں۔
سب چیزیں ملانے کے 2 منٹ بعد اس میں مرغی ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں اور پھر حسب ضرورت پانی ڈال کر چھوڑ دیں۔
جب پانی گاڑھا ہوجائے اور مرغی گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔
تھوڑی دیر پکانے کے بعد آخر میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اتارلیں۔
اتارنے کے بعد چاہیں تو ہرا دھنیا کاٹ کر اوپر چھڑک دیں۔
علی گڑھ کا مزیدار چکن اچاری تیار ہے ۔