Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی کی محمد عامر کے ہمراہ کرکٹ میں واپسی

 
ڈھاکا:شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامایٹس کا حصہ ہونگے۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ان کا ساتھ نبھائیں گے جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 3 نومبر کو شروع ہوگا، جس میں متعدد پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیںگے۔ پریمیئر لیگ میں 19 پاکستانی کھلاڑی شمولیت اختیار کرینگے جن میں شاہد آفریدی، محمد عامر، شعیب ملک، حسن علی، مصباح الحق، یاسر عرفات، رومان رئیس، فہیم اشرف، بابر اعظم، شاداب خان، سرفراز احمد، محمد سمی، اسامہ میر، رضا علی ڈار، شاہین شاہ آفریدی، عمرانخان جونیئر اور غلام مدثر خان شامل ہیں۔ 

شیئر: