لندن ..... مختلف ضروری اشیاءکی طرح چشموں کی ڈیزائننگ میں آئے دن کوئی ندرت دیکھنے میں آتی ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کچھ برطانوی ماہرین بصریات نے ایسے اسمارٹ چشمے تیار کئے ہیں۔ جسے پہن کر آپ انتہائی نامساعد حالات میں بھی اپنے گیجٹ کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان چشموں کے فریم کے درمیانی حصے میں جو ناک پر رہتا ہے۔ ایسے سنسر لگادیئے گئے ہیں جو گیجٹ کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسی جگہ انکے قریب ناک کے اوپر لگائے جانے والے نوز پیڈز بھی ہیں جنہیں آپ بووقت ضرورت صرف کھجا کر گیجٹ کو کنٹرول کرسکتے ہیں تاہم ان گیجٹ کو مختلف طریقے سے استعمال کرنے کیلئے ناک کو بھی مختلف طریقے سے کھجانا پڑیگا۔ کہا جاتا ہے کہ اس ڈیزائننگ کا مقصد لوگوں کو سماجی خفتوں سے محفوظ رکھنابھی ہے کیونکہ بالعموم ایسے لوگوں کو عجیب و غریب نظروں سے دیکھا جاتا ہے جو بلاوجہ اپنی ناک کھجاتے رہتے ہیں۔اسے تیار کرنے والوں کو امید ہے کہ ”اچی“ نامی چشمے بہت جلد آپ کے تمام گیجٹس کو کنٹرول کرنے کے فرائض انجام دینے لگیں گے۔