گوگل کلاک کے الارم میں مسئلہ
گوگل کلاک سے سیٹ کئے جانے والے الارم میں مسئلہ سامنے آ رہا ہے اور اینڈرائڈاوریو آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے الارم سیٹ ہونے کے باوجود بھی آواز نہیں کر رہے اور نہ ہی مقررہ وقت پر اسکرین آن ہو رہی ہے۔ اسکے ساتھ صارفین کو الارم مس ہونے کا نوٹیفکیشن بھی موصول نہیں ہو رہا۔ پکسل اور نیکسس پر اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گوگل کے جانب سے صارفین کو اس مسئلے کے حل کے لئے کوئی تھرڈ پارٹی الارم ایپ یا سسٹم کو ری بوٹ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کلاک کو پچھلے ماہ ہی اینڈرائڈ اوریو میں شامل کیا گیا تھا۔