Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیفٹیننٹ ارسلان کی سرکاری اعزاز کےساتھ تدفین

راولپنڈی ... خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں سرحد پار سے فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو پورے سرکاری اور فوجی اعزاز کے ساتھ مری کے قریب کوٹلی ستیاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ آبائی گاوں میںنماز جناہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر جی او سی مری میجر جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے علاوہ صوبائی وزرا، اہل علاقہ بھی موجود تھے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی۔ راجگال پوسٹ پر بطور کمانڈنگ افسرفرائض انجام دے رہے تھے ۔ ارسلان عالم3 بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔
 

 

شیئر: