درست آئی شیڈز کا انتخاب کیسے کریں؟
خوبصورت آنکھیں حسن کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ آنکھوں کا اپنا رنگ روپ اور بناوٹ ہوتی ہے۔ آج میک اپ کے فن نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ آنکھوں کو اپنی مرضی کے روپ میں ڈھالا جا سکتا ہے لیکن اس کے لظی ضروری ہے کہ آپ کو میک اپ میں مہارت حاصل ہو اور درست شیڈز کا انتخاب کیا جائے ۔
عام طور پر خواتین میک اپ کرتے وقت لباس سے ملتے جلتے شیڈز استعمال کرتی ہیں جو کہ درست نہیں ۔ آئی شیڈز کا انتخاب کرتے وقت لباس کے رنگ کے بجائے اپنی آنکھوں کے رنگ ، بالوں کے رنگ اور جلد کی رنگت کو مد نظر رکھیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ آنکھوں میں لینز استعمال کر رہی ہیںتو اس کی مناسبت سے آنکھوں کا میک اپ کریں ورنہ آنکھیں عجیب سا تاثر دیتی ہیں اور آپ کی شخصیت کو ماند کر دیتی ہیں لہٰذا آنکھوں کو خوبصورت بنانے کیلئے شیڈز کا خاص خیال رکھیں۔
نیلی آنکھوں کیلئے براؤن، گرے، کیمل، کوپر، پرپل، پنک، وائلٹ، لائلک، گولڈن اور سلور کے شیڈز کا انتخاب کریں ۔ اگر آپ کی آنکھیں ہلکی براؤن یا ڈارک براؤن ہیں تو آپ کے پاس شیڈز کے انتخاب کیلئے کافی ورائٹی ہے۔ گہرا نیلا، براؤن، نیلا گرے، کوپر، ونیلا، وائلٹ، گولڈن، پرپل اور پنک کے شیڈز آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے ۔
اگر آپ کی آنکھیں سبز ہیں تو براؤن، ڈِیپ پرپل اور لائلک کے مختلف شیڈز، نیلا، پنک، سلور اور سفید کے شیڈز سے اجتناب کریں۔
ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ گہرے شیڈ آپ کی آنکھوں کو چھوٹا ہونے کا تاثر دیتے ہیں جبکہ ہلکے رنگ ان کو نمایاں کرتے ہیں۔
سفید رنگت کیلئے درست شیڈ کا انتخاب مشکل امر ہے، اس لئے قدرتی رنگوں جیسے براؤن اور براؤنز کے درمیانہ شیڈ استعمال کریں اور اگر آپ کی رنگت گہری ہے تو ہلکے رنگ اپنی آنکھوں پر نہ لگائیں۔