Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لپ اسٹک کا انتخاب کیسے کریں ؟

میک اپ چہرے کو پر کشش بناتا ہے ۔ اگر آپ اپنے میک اپ سے مطمئن ہیں تو آپ کی شخصیت سے اعتماد جھلکتا ہے۔ لپ اسٹک میک اپ کا ایک لازمی جزو ہے۔ چہرے کی رنگت کی مناسبت سے درست لپ اسٹک کا انتخاب چہرے کے حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ اس کے لئے اہم یہ ہے کہ آپ اپنی اسکن ٹون کے بارے میں جانتی ہوں تاکہ درست لپ اسٹک شیڈ کا انتخاب کر سکیں۔
 
 گوری رنگت والی خواتین سرخ ، پنک اور پلم کے تمام شیڈز باآسانی استعمال کر سکتی ہیں ۔گل اناری ،براؤن ،میرون رنگ کی لپ اسٹک ہر طرح کی اسکن ٹون پر جچتی ہے ۔
 
 سانولی رنگت کی مناسبت سے گہرے اور شوخ رنگ چاکلیٹی براؤن ،ڈیپ پلم اور ڈارک ریڈ خوبصورت لگتے ہیں لہٰذا سانولی رنگت والی خواتین کو ہلکے رنگ خاص طور پر لائٹ پنک اور پیچ استعمال نہیں کرنے چاہئیں ۔
 
اگر آپ کی رنگت گندمی ہے تو آپ کو روز ،پیری اور پنک کے ڈارک شیڈز استعمال کرنا چاہئے ۔ کوپر بیبی پنک ،گولڈن اور شمرز کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔آپ کو مختلف لپ اسٹک شیڈز کے امتزاج سے بننے والے رنگوں کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہئے تاکہ آپ اپنی شخصیت میں دلکشی اور اعتماد پیدا کر سکیں۔
 

شیئر: