Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اسکول منامہ میں تقسیم انعامات

ابوزید نعمان۔ منامہ
 
منامہ: پاکستان اسکول منامہ میں سالانہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کیلئے تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے چیئرمین قاری سمیع الرحمان نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا۔ 
طالبات سیکشن کے سائنس گروپ میں ایمان خالد نے پہلی ، سونیا شاہد نے دوسری اور سارہ ناظر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبہ کی جانب سے علی زبیر نے پہلی، عاقب خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عتیق الرحمان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور طلبہ و طالبات اور والدین کو مبارکباد دی اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
 
 
 
 

شیئر: