منامہ: نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب
منامہ(ابوزید نعمان)ابن الہیثم اسلامک اسکول میں سالانہ امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلبہ اور طالبات کے لئے تقسیم انعامات اور 5 سالہ ،10 سالہ اور15 سالہ تدریسی خدمات دینے والے اساتزہ اور معلمات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ آف بحرین جلال خادم المحفوظ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ پہلی جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کو سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔ اساتذہ کرام اور معلمات کوبہترین کارکردگی پیش کرنے پر مومنٹو آور اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ممبر آف پارلیمنٹ جلال خادم اور اسکول کے چیئر مین شکیل احمد اعظمی نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے اساتذہ کی بہترین خدمت اور طلبہ کی امتحان میں نمایاں کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔