منگل کو الجوف میں یوم الوطنی کا جشن
الجوف .... الجوف ریجن میں دومتہ الجندل جھیل کے کنارے 87ویں یوم الوطنی کا عظیم الشان تاریخی جشن منگل کی تقریب سے مکمل ہوگا۔اس میں نائب گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد شریک ہونگے۔باخبر ذرائع کا کہناہے کہ یہ مملکت کا عظیم الشان جشن ہوگا۔ اسکا اہتمام الجوف میونسپلٹی اور تفریحات کا اعلیٰ ادارہ گورنریٹ کی نگرانی میں کررہا ہے۔ اس موقع پر”بہادر انسانوں کی ریاست“ کے زیر عنوان اوپیرا ہوگا۔ اس میں سعودی عرب کے مشہور فن کار حصہ لیں گے۔ اسکا قصیدہ معروف شاعر ڈاکٹر صالح الشادی نے تخلیق کیا ہے۔ محمد عبدہ، عبدالمجید عبداللہ، عبادی الجوھر، راشد الفارس گلوکار قصیدہ پڑھیں گے۔ اسکی موسیقی مختلف طرز کی ہوگی۔ پہلی بار اس قسم کی موسیقی اوپیرا میں استعمال ہوگی۔