Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معین علی کی جارحانہ سنچری، تیسرا ون ڈے انگلینڈ کے نام

برسٹول: انگلینڈ نے معین علی کی جارحانہ سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں 124 رنز سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ دوسرا ون ڈے بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔ برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے، جو روٹ 84 اور بین اسٹوکس 73 رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن اننگز کی خاص بات معین علی کی جارحانہ سنچری تھی۔معین نے ساتویں نمبر پر آکر صرف 57 گیندوں پر 7چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے میگوئل کمنز 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں کرس گیل کے سوا کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز لیام پلنکٹ کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکا۔کرس گیل ایک مرتبہ پھر اپنی سابقہ روایتی فارم میں نظر آئے اور 78 گیندوں پر 9چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے رن آوٹ کے نتیجے میں ان کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔اس کے علاوہ جیسن محمد 38 اور جیسن ہولڈر 34 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے اور پوری ٹیم 40ویں اوور کی پہلی گیند پر 245 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل راشد 3کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

شیئر: