Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈز ٹیسٹ: 317رنز یا 10وکٹیں جیت کس کا مقدر؟

لیڈز:انگلش بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں میزبان ٹیم نے 8وکٹوں پر 490رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئر کرکے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لئے322رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہو نے تک دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 5رنز بنا لئے ۔آج انگلینڈ کوپہلا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 10وکٹیں درکار ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے317رنز کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں انگلینڈ نے تیسرے دن کے اسکور 171رنز3کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تھی۔ کپتان جوئے روٹ نے72 اور ڈیوڈ ملان نے61رنز بنائے۔ معین علی 84رنز بنا کر سب سے آگے رہے، بین اسٹوکس58 اور کرس ووکس61 نے بھی نصف سنچریاں اسکورکیں۔معین علی نے ون ڈے کے انداز میں14چوکے لگا ئے۔/8 490رنز پرکپتان جوئے روٹ نے321رنز کی برتری کے ساتھ اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ روسٹن چیز نے 3، شینن گیبریئل اور کپتان جیسن ہولڈر نے2،2وکٹیں لیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھ ویٹ اور کیرن پولارڈ نے فتح کے لئے322رنز کا تعاقب شروع کیا اورچوتھے دن کے بقیہ 6اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 5رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انگلش کپتان دن کے آ خری مرحلے میں مہمان ٹیم کی ایک ،د و وکٹیں حاصل کرنے کے خواہشمند تھے جوناکام رہے ۔ آخری دن کے کھیل نے دلچسپ صورتحال اختیار کر لی ہے اور شائقین ٹیسٹ میچ میں ون ڈے جیسے کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

شیئر: