Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب موبائل ایپ سےپتہ لگاسکتے ہیں پبلک ٹوائلٹ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی والوں کو پیشاب یا رفع حاجت کیلئے پبلک ٹوائلٹ کا پتہ لگانے کیلئے جلد ہی اسمارٹ فون پر ایپ کے ذریعے اطلاع ملے گی۔ دہلی ہائیکورٹ کو میونسپل کارپوریشن کے جواب سے اندازہ لگا کہ دہلی میںعوامی بیت الخلاء کا پتہ لگانا کافی مشکل کام ہے۔ کارپوریشن یونٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوامی بیت الخلاء تک شہریوں کی رسائی آسان بنانے کیلئے جی او ٹیگنگ کریں۔ اگر اس ہدایت کو مکمل نافذ کردیا جاتا ہے تو دہلی کے لوگ پبلک ٹوائلٹ کا پتہ لگانے کیلئے جلد ہی اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے معلوم کرسکتے ہیں ۔ ٹوائلٹ کی جگہ  کاتعین اور اس کی تصاویر موبائل ایپلیکشن پر دستیاب ہونگی۔

شیئر: