فرضی ویزے پر دبئی جانیوالے 4افراد گرفتار
نئی دہلی۔۔۔۔اندراگاندھی انٹر نیشنل ایئرپور ٹ پر فرضی ویزے پر 4مسافروں کو بیرون ملک بھیجنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یوپی کے فیض آباد کے رہنے والے طفیل ، چاند بابو ، سلمان خان اور اعظم گڑھ کے اجے راج بھر امارات ایئر لائنز سے دبئی گئے تھے لیکن ویزہ فرضی ثابت ہونے پر سبھی کو واپس بھیج دیا گیا۔آئی جی آئی ایئرپورٹ تھانہ پولیس نے چاروں افراد کے خلاف جعلسازی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔پولیس ایجنٹ کو تلاش کررہی ہے جو باہر جانے کے خواہشمند وں سے بھاری رقمیں اینٹھ کر فرضی ویزے تھمادیتے ہیں۔