کراچی... پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کے ایم کیوایم کی مزید وکٹیں گریں گی۔ انکے پاس کوئی نہیں ٹکتا۔فنکشنل لیگ کے ساتھ مل کر بیٹھے ہیں۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ثانوی چیز ہے۔مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سے لڑنا نہیں چاہتے، اپنا سیاسی کام کررہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس کوئی وکٹ کھڑی کرنے کے لئے پچ ہی نہیں ہے۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے۔ پی ایس پی کےساتھ مل کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کاماضی کا اچھا ریکارڈ ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں906رب روپے تعلیم اور صحت پر خرچ کئے جاچکے اس کے باوجود سندھ میں کوئی ایسی نہیں جہاں لوگ علاج کراسکیں۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا سیاسی مستقبل روشن ہے۔ یہ لوگ آئندہ 30سال قوم کی خدمت کریں گے۔