بالی وڈ فلم” کہونہ پیار ہے“ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ریتک روشن اب ایک ' ریاضی داں'کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ہندوستانی خبروں کے مطابق ریتک روشن نئی بالی وڈ فلم میں ایسے کردار میں نظرآئیں گے جو ریاضی کے مضمون میں مہارت رکھتا ہے ۔وہ ہندوستانی ریاضی دانشور آنند کمارکی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم ' سپر30' میں مرکزی کردار کررہے ہیں۔ سپر30 اپنی نوعیت کی ایک منفرد فلم ہے جسمیں ریتک روشن کام کررہے ہیں ۔اس کردار کیلئے وہ ریاضی کے دانشور آنند کمار سے ٹریننگ بھی لے رہے ہیں۔ ریتک روشن اپنی ایک فلم ' قابل' میں ایک اندھے لڑکے کا کردار ادا کرچکے ہیں۔