امریکہ:فٹبالرز کا قومی ترانے کیلئے کھڑے ہونے سے انکار
لندن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیانات کے بعد امریکہ میں نسلی تعصب شدت اختیار کر گیا۔سیاہ فام کھلاڑیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں جیکسن ویل اور بالٹی مور ریونز کے فٹ بالرز نے ٹرمپ کو کرارا جواب اس انداز میں دیا کہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد ہکہ بکہ رہ گئے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ترانے کے دوران کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر دو دن قبل سیاہ فام فٹ بالرز پر خوب برسے تھے اور ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے والے پلئیرز کو گالی دی تھی۔باسکٹ بال اسٹار اسٹیفن کوری نے امریکی صدر کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ ٹرمپ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔