Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030ءتک 10افراد چاند پر آباد ہوجائینگے، پروفیسر برناڈ

لندن ..... خلائی تحقیقات اور فلکیات کے ممتاز ماہر پروفیسر برناڈ فوئنگ نے چند دن قبل یہ انکشاف کرکے حیران کردیا ہے کہ 2030ءتک چاند پر کم از کم 6اور زیادہ سے زیادہ 10افراد بودوباش اختیا ر کرلیں گے اور ایسے لوگوں کی تعداد 2040ءتک 100کے قریب ہوجائیگی اورپھر 2050ءتک چاند پر ہزاروں افراد پر مشتمل انسانی بستیاں نظرآنے لگیں گی۔پھر ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب چاند پر رہنے والے لوگوں کے یہاں بچے بھی پیدا ہونگے۔ یعنی” قمری بچوں“ کے امکانات کو عملی شکل اختیار کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ واضح ہو کہ پروفیسر برناڈ یورپی خلائی ایجنسی کے گشتی سفیر ہیں اور ان دنوں ”مون ولیج“ نامی اسکیم پر کا م کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی گزارشات یہاں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کیں جس میں سائنسدانوں ، انجینیئروں اور ٹیکنیشنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انکا کہناہے کہ اگر انکے اندازے درست نکلے تو زمین اور چاند کے درمیان آمد ورفت ویسا ہی معمول بن جائیگا جیسے آج ایک ملک سے دوسرے ملک یا ایک شہر سے دوسرے شہر لوگ آتے جاتے ہیں۔

شیئر: