کیپ کینورل، کیلیفورنیا ..... امریکی خلائی ادارے ناسا کے جدید خلائی جہاز جونو نے مشتری پر منڈلانے والے بادلوں کی حیرت انگیز تصاویر جاری کی ہیں اور عام اندازے کے مطابق یہ تصاویر 4707میل دور سے اتاری گئی ہیں۔ واضح ہو کہ یہ کارنامہ جونو نے یکم ستمبر کو مشتری کے قریب سے گزرتے ہوئے اتاری تھیں جو اس علاقے میں اسکا 8واں سفر تھا۔ تصاویر اتارنے کیلئے اس نے جو کیمرہ استعمال کیا وہ جونو کیم امیجر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تصاویر میں ناسا کے بیان کے مطابق 2مقام اہم اور خاص ہیں ان میں سے ایک ویلز ٹیل اور دوسرا ڈانس اسپاٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ ناسا نے برسوں استعمال کے بعد کیسینی کا استعمال ترک کردیا ہے تاہم خلائی ادارہ نظام شمسی کے اطراف ابھی بھی تحقیقاتی مقاصد کیلئے آمد ورفت کررہا ہے۔