Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیمسنگ فولڈایبل فون کوریا میں سرٹیفائڈ

سیمسنگ کے فولڈ ایبل فون کو کوریا میں سرٹیفائڈ کر دیا گیا ہے۔ فون کو ممکنہ طور پر گلیکسی ایکس کا نام دیا جائے گا۔ فون کی سرٹیفائیڈ فائلنگ کورین نیشنل ریڈیو ریسرچ ایجنسی (این آر آر اے) کی جانب سے سامنے آئی ہے۔گو کہ سرٹیفکیشن سے گلیکسی ایکس کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیلات تو معلوم نہیں ہوئیں مگر گزشتہ دنوں سیمسنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ نے عندیہ دیا تھا کہ کمپنی اگلے سال فولڈایبل اسکرین والے فون کو متعارف کرانا چاہتی ہے۔مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فون اگلے سال گلیکسی نوٹ سیریز کے نئے فون سے قبل متعارف کرایا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: