کھڑے ہوکر پانی پینا، معدے کى بیماریوں کا سبب
جدید تحقیق کے مطابق کھڑے ہو کر پانی پینے سے جگر اور معدے کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پاؤں پر ورم اور ایڈیما جیسا مرض بھی حملہ آور ہو سکتا ہے۔ ایڈیما میں انسان کے جسم میں پانی اکٹھا ہو جاتا ہے جس سے جسم پھول جاتا ہے۔
نبی اکرم نے ایک سانس میںپانی پینے سے منع فرمایا کیونکہ ایک سانس میں پینے سے طبیعت سیر نہیں ہوتی ۔ بعض اوقات غٹا غٹ مشروب چڑھانے سے پھندا لگ سکتا ہے جو بسا اوقات موت کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔
آپ نے پانی کے برتن میں سانس لینے اور پھونک مارنے سے منع فرمایا۔ جدید سائنس کہتی ہے کہ جب ہم پھونک مارتے ہیں تو کاربن ڈائی آکسائیڈ جو مضر صحت گیس ہے اور منہ کے جراثیم پھونک کے ساتھ مشروب میں داخل ہو جاتے ہیں اور مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔