Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنک فوڈ بچوں کے لئے مضر صحت

بچوں کی غذائی ضروریات کادھیان رکھنے کی ذمہ داری ماں پر عائد ہوتی ہے۔ ایک ماں کے لئے گھر داری کے ساتھ بچوں کی دیکھ بھال کے فرائض کی انجام دہی ایک کڑا متحان ہے۔ کھانا بناتے وقت چھوٹے بچوں کے مزاج کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ کم عمر بچوں کی تربیت خاص طور پر اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف برسلز میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج میں جنک فوڈ بچوں کیلئے انتہائی مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔ 
 
ماہرین کے مطابق 3سال سے کم عمر بچوں کو اگر جنک فوڈ کھلایا جائے تو ان کی ذہنی وجسمانی قابلیت اور حافظے پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ایسے بچوں کا آئی کیو لیول 5سال کی عمر کے بعد دیگر بچوں کی نسبت کم ہوجاتا ہے۔ متوازن غذا کا استعمال بچوں کی ذہنی اور وجسمانی نشوونما کیلئے نہایت ضروری ہے۔
 
عمر کے ابتدائی سال میں بچوں کیلئے متواتر جنک فوڈ کا استعمال کسی طور پر بھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں بچوں کی غذائی عادات کے متعلق کی جانے والی تحقیق میں 8سال کی عمر کے بچوں کے تقریباََ 2000والدین کو شامل کیا گیا۔ اس دوران ماں باپ سے بچوں کو 3سال سے کم عمر سے دی جانے والی خوراک اور دیگر ماحول سے متعلق معلومات سے انکشاف ہوا کہ جن بچوں کو چھوٹی عمر میں جنک فوڈ کھلایا جاتا رہا تھا ،ان کے آئی کیولیول میں دوسرے بچوں کی نسبت 5 پوائنٹس تک کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ان کا کہنا تھاکہ بعد میں اگر اس فرق کو کم کرنے کے لئے بچوں کی خوراک بہتر کر بھی لی جائے تو اس سے خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل نہیں ہوپاتے۔ غذائی ماہرین کے مطابق بچے کی زندگی کے ابتدائی 3 سال ذہنی نشوونما کی رفتار پوری عمر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ چنانچہ ضرورت اس امر کی کہ مائیں عمر کے ابتدائی سال میں بچوں کی غذا پر خصوصی توجہ دے کہ متوازن غذاکی فراہمی یقینی بنائیں۔
 

شیئر: