Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں،اسفند یار

  پشاور... عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان نے عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کو بے معنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی جمہوریت کی بقا پر یقین رکھتی ہے۔ جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ملک کو ہوگا جس کی قوم اب متحمل نہیں ہوسکتی ۔مرکزی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو مقررہ مدت پوری کرنی چاہئے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہزار تحفظات کے باوجود خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اے این پی کے خلاف بے بنیاد انتقامی کاروائیوں کے باوجود جمہوریت کی خاطر ہر مشکل کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ممبران اسمبلی اپنے حلقوں سے عوامی مینڈیٹ لے کر اسمبلیوں تک پہنچے ہیں ان کے مینڈیٹ کا احترام کیا جا نا چاہئے۔ قبل از وقت انتخابات کا راگ الاپنا بند کیاجائے۔

 

شیئر: