Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان توہین عدالت کیس کا فیصلہ12اکتوبر کو

اسلام آباد...عمران خان توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باعث توہین عدالت کی کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی عمران خان کے وکیلنے اپنے دلائل میں کہا کہ ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے 11 اکتوبر تک کیس ملتوی کردیا ، ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کی معطلی کا حکم 11 اکتوبر تک ہے ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہائیکورٹ میں ہمارے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعد کارروائی ہوگی، اگر ہائی کورٹ 11 اکتوبر تک فیصلہ نہیں کرتی تو 12 اکتوبر کو فیصلہ سنا دیں گے۔

 

شیئر: