Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیم یافتہ اور ہنر مند پاکبان وطن کا سرمایہ ہیں، خان ہشام

لالانی ایسوسی ایٹ کی تقریب سے خطاب ، ڈاکٹر منصور میمن کا اظہار تشکر
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) ریاض کے مقامی ہوٹل میں" لالانی ایسوسی ایٹ" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہا اوورسیز تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد پاکستان کا سرمایہ ہیں جو بیرون ممالک میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ بھیج کر پاکستانی معیشت کی مضبوطی کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں سفیر پاکستان نے کہا ہمیں پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔ لالانی ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو سکندر لالانی اور نامور سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور میمن نے اس موقع پر سفیر پاکستان سمیت تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہنرمند پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ایسے افراد جو کینڈا، یورپ ،امریکہ جیسے ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں انھیں چاہئے کہ محفوظ سرمایہ کاری کےلئے کسی بھی ملک کے امیگریشن قوانین کے تحت قانونی طور پر سفری دستاویزات بنوانے کے بعد ہی بیرون ممالک میں انوسٹمنٹ کریں۔

شیئر: