جدہ (جاوید راہو) لندن سے امسال حج کیلئے آئے ہوئے پیر سید لخت حسنین شاہ چیئر مین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے اعزاز میں مکہ سے واپسی پر قیصر مہر نے مقامی ہوٹل میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں بانی چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل فخر وزیر آباد پیر سید لخت حسنین شاہ نے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جہاں کہیں بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل خدمت کےلئے موجود ہے۔ انہوں نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کی تعریف کی انہوں نے اور سیر ز پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ بھی فلاحی کاموں میں دلچسپی لیں دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ ان کےلئے آسانیاں پیدا کر دے گا۔