سعودی سفارتخانے کے تعاون سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے سعودی مریضہ کو تیونس سے مملکت منتقل کردیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق تیونس میں سعودی سفارتخانے کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون شہری کو صحت مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر وطن منتقل کرنا ضروری ہے۔
تیونس میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن علی الصقر کی نگرانی میں خاتون مریضہ کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
دبئی: ایئر ایمبولینس کے ذریعے مریض کی مملکت منتقلیNode ID: 756451
-
ایئر ایمبولینس کے ذریعے سعودی مریض کی مملکت منتقلیNode ID: 886531
سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو بیمار خاتون کی منتقلی کے لیے رابطہ کیا تھا جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور فضائی ایمبولینس اور طبی عملہ تیونس روانہ کردیا گیا۔
تیونس میں سعودی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ تیونس کی وزارت صحت اور ڈاکٹروں نے بھی اس حوالے سے بے حد تعاون کیا ہے۔
تیونس میں سعودی سفارت کاروں نے متعلقہ حکام کے تعاون سے بیمار خاتون کو ایئرپورٹ منتقل کیا گیا جہاں سعودی ایئر ایمبولینس پہنچ چکی تھی جس کے ذریعے مقررہ طبی ضوابط کے تحت خاتون کو مملکت منتقل کیا گیا۔