کرد ریفرنڈم کے نتائج منسوخ کردیں، عراقی وزیر اعظم
بغداد:عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کرد حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کردستان میں منعقدہونے والے ریفرینڈم کےنتائج منسوخ کردیں تاکہ بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکے۔انہوں نےآج بدھ(27ستمبر)کو عراقی پارلیمان میں تقریر کرتے ہوئے کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر مسعود بارزانی سے مطالبہ کیا کہ وہ جمعہ تک بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا کنٹرول بغداد حکومت کے حوالے کردیں، بصورت دیگر کردستان کے لئے براہ راست بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی جائے گی۔عراقی وزیر اعظم نے نے کہا کہ ہم ریفرینڈم کے نتیجے پرکوئی بات نہیں ہوگی ۔ کرداگر بات چیت چاہتے ہیں تو انہیں ریفرینڈم کے نتائج منسوخ کرنے ہوں گے۔