Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

92فیصدکردوں نے علیحدہ ریاست کے حق میں ووٹ دیا

اربیل:عراقی کردستان میںآج پیر کو متنازع ریفرینڈم کےابتدائی سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق 92 فی صد عراقی کردوں نے خودمختاری کے حق میں ووٹ دیا ہے۔کردستان کے الیکشن کمیشن کے حکام نے بدھ کے روز علاقائی دارالحکومت اربیل میں  منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ریفرینڈم میں 33لاکھ5ہزار925ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ ان میں سے 92.73 فی صد نے کردستان کی آزادی کے لئے ’’ ہاں‘‘ میں ووٹ دیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ریفرینڈم میں ووٹ ڈالنے کی شرح 72.61 فی صد رہی ہے۔
 

شیئر: