Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منہ کی بدبو سے نجات

سانس میں بو کسی کے لئے بھی پریشان کن مسئلہ ہے جو شخصیت کو متاثر کرتا ہے۔منہ میں بدبو کی وجہ عارضی یا مستقل ہو سکتی ہے۔عارضی بو کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہے مثلاًپیاز اور لہسن وغیرہ کے کھانے سے منہ سے وقتی طور پر بدبو آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ خوارک خون میں ملتی ہے تو پھیپھڑوں سے سانس خارج ہونے کے بعد منہ سے بو آتی ہے۔اس بدبو کو مختلف کھانوں سے بچ کر روکا جا سکتا ہے۔
 
 اگر دانتوں کو باقاعدگی سے برش نہ کیا جائے تو خوراک کے اجزاءمنہ میں باقی رہ جاتے ہیں جس سے دانتوں کے درمیان، مسوڑوں اور زبان پر جراثیموں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔
 
اگر آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دن میں دو بار دانتوں کو برش کریں اور آہستگی سے زبان پر بھی برش پھیریں۔پانی کا  زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں کیونکہ پانی کا مناسب استعمال نہ ہونے سے لعاب دہن کم بنتا ہے جس سے منہ میں خوراک کے اجزاءسے بننے والے بیکٹریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ بیکٹیریا اس وقت مزید پھلتے پھولتے ہیں جب منہ خشک ہوتا ہےاور وہ زیادہ عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔ اس طرح وہ سانسوں کو بدبو دار کردیتے ہیں۔
 
آپ کو چاہئے کہ ایسے پھل کھائیں جنہیں زیادہ چبانے کی ضرورت ہوتی ہے،اس طرح نہ صرف منہ کی ورزش ہوتی ہے بلکہ دانت بھی صاف رہتے ہیں ۔گاجر، سیب، امرود اور ناشپاتی وغیرہ کا استعمال کریں۔
 
دہی کھانے سے منہ میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیںلہذا دہی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔
 
اس بات کا خیال رکھیں کہ کہیں آپ کے منہ میں کوئی انفیکشن تو نہیں کیونکہ انفیکشن کی وجہ سے بھی منہ سے بو آتی ہے۔
 
اگر اس طرح بھی سانس میں بو ختم نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ پھر یہ کسی مرض کی علامت بھی ہوسکتے ہیں جس کا علاج ہونا ضروری ہے۔
 

شیئر: