ریاض.... سعودی خاتون رکن شوریٰ لطیفہ الشعلان خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت دینے والے شاہی فرمان پر تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کے مارے زاروقطار رونے لگیں۔ وہ العربیہ چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔ اناﺅنسر نے یہ منظر دیکھ کر بے ساختہ تبصرہ کیا۔ آپ کے آنسو انمول ہیں۔ لطیفہ شعلان ان سعودی خواتین میں سے ایک ہیں جو برسہا برس سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دلانے کی مہم چلا رہی تھیں۔