Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ میچ ریکارڈ: پاکستان کا پلڑا بھاری

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حریف پر پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک دنیا کے مختلف مقامات پر 51 ٹیسٹ میچز ہوچکے ہیں جن میں سے پاکستان کی ٹیم نے 19 میچز جیتے اور 14 میچوں میں سری لنکا نے فتح حاصل کی جبکہ 18میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر بھی جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سر ی لنکا پر برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان عرب سرزمین پر 6 میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 2میچ جیتے، ایک ہارا اور 3 میچ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوئے۔ 

شیئر: