Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اسکواڈ میں شامل 5کھلاڑی کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے

لاہور:کراچی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر میرحمزہ پہلی بار پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان انڈر19 اور پاکستان اے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔میر حمزہ کے علاوہ محمد اصغر، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین اور بلال آصف بھی ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے ہیں البتہ حارث سہیل، عثمان صلاح الدین اور بلال آصف محدود اوورز کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔حارث سہیل اور عثمان صلاح الدین کو بنیادی طور پر مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ پر کرنے کے لئے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں اس خوالے سے توقعات پر پورا اترتے ہیں یانہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ حارث سہیل اور عثمان صلاح الدین مڈل آرڈر کا خلا پورا کریں گے۔ 

شیئر: