ورون دھوان صفائی مہم کا حصہ
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
بالی وڈ اداکار ورون دھوان ہندوستانی صفائی مشن کا حصہ بن گئے۔ کئی بالی وڈ اداکاروں کے بعد ورون دھوان کو بھی صفائی مہم کا حصہ بننے کا دعوت نامہ موصول ہوگیاہے۔ خبروں کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ورون دھوان کو خصوصی دعوت نامہ بھیجاگیاہے۔وزیراعظم مودی کی جانب سے ان دنوں بالی وڈ شخصیات کوہندوستان میں شروع کی جانےوالی صفائی کی” سواچیتا ہی سیوا“ مہم میں بطور خصوصی مہمان دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں۔ اداکارہ انوشکا شرما اور اکشے کمار کے بعد اب ورون دھوان بھی اس سرکاری مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ ورون دھوان ان دنوں اپنی فلم”جڑواں ٹو“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔