Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جڑواں ٹو“ میں سلمان کی اینٹری ، فلمی سین وائرل

 بالی وڈ فلمساز ڈیوڈ دھوان کی نئی فلم” جڑواں ٹو“ کے چرچے خوب ہورہے ہیں جس میں ان کے بیٹے اداکار ورون دھوان ڈبل رول میں کام کررہے ہیں۔ سلمان خان کی ماضی کی اس فلم کے سیکوئل کو اسی انداز میں ترتیب دیاگیاہے جیسے ماضی میں فلم سامنے آئی تھی۔ حال ہی میں اداکار ورون دھوان نے اپنے سوشل اکاونٹ پر ایک فلمی سین پیش کیاہے جس میں سلمان خان ڈبل رول میں نظرآرہے ہیں۔ اس چھوٹے سے سین میں ورون دھوان کے ڈبل رول کےساتھ سلمان خان بھی ڈبل رول میں ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ سلمان کےساتھ ورون دھوان کا یہ فلمی سین سوشل میڈیا کافی مقبول ہورہاہے۔مذکورہ فلم29 ستمبر کو ریلیز کی جائےگی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: