شاہد کپور کو نئی فلم مل گئی
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
نئی بالی وڈ فلم” پدوماتی“ میں اہم کردار نبھانے والے شاہد کپور پر قسمت کی مہربان ہے ۔اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کو ایک نئی بالی وڈ فلم مل گئی ہے۔ گزشتہ ماہ ریلیز ہونےوالی ہٹ فلم ”ٹوئلٹ،ایک پریم کتھا“کی کامیابی کے بعد ہدایتکار نارائن سنگھ اپنی اگلی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں انہوں نے شاہد کپور کو کاسٹ کرلیاہے۔ شاہد کپور پدوماتی کے بعد جلد ہی نئی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔