Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا راجپوت کے ہینڈ بیگ کی قیمت ایک لاکھ 27ہزار

 
 
مشہورافراد جہاں بھی جائیں ان کے اردگرد ہمیشہ کیمرے گردش کرتے رہتے ہیں۔ بالی وڈ اسٹار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ ان کے ہینڈ بیگ کی ہوشربا قیمت سن کر آپ بھی شاید حیران رہ جائیں۔میرا اکثر شاہد کپور کیساتھ نظر آتی ہیں ۔گزشتہ دنوں اسی طرح انہیں ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا جہاں وہ ہینڈ بیگ شانے پر لٹکائے آئی تھیں۔بیگ کے بارے میں معلوم ہوا کہ ہندوستانی کرنسی میں اس کی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 335 روپے ہے جبکہ پاکستان کرنسی میں اس کی مالیت 2لاکھ 9 ہزار 195 روپے بنتی ہے۔شاہد کپور نے جب میرا راجپوت سے شادی کا اعلان کیا تھا، اس وقت سے ہی میڈیا کی نظریں ان کا پیچھا کرتی رہتی ہیں۔شادی سے قبل میرا راجپوت کا بالی وڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن انہیں ان کے اداکار شوہر کی وجہ سے نظروں میں رکھا جاتا ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: