ممبئی۔۔۔۔اداکار شاہد کپور کو بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے اگلے ہفتے 14برس ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ 20سال کے ہوں یا60سال کے پیچھے مڑکر ماضی کو دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ’’ارے وقت تو بہت تیزی سے گزر گیا اب میں کیاکروں؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بھی یہی ہورہا ہے۔شاہد کپور کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاری کیلئے کوئی بھی بہانہ بناسکتا ہوں۔ مجھے دوستوں سے ملنااور ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں کچھ پاگل پن کی فلمیں کی تھیں لیکن اب میں حقیقت سے آگاہ ہوچکا ہوں۔اب بھی میں اچھے اسکرپٹس کا منتظر ہوں جس میں کام کرکے لوگوں کو حیرت زدہ کرسکوں لیکن اہم بات یہ ہے کہ اداکار کو وہی کچھ کرنا چاہئے جو ہدایتکار آپ سے طلب کررہا ہو۔لوگوں نے میرے کام کی تعریف کی ہے۔اب میری فلم ’’پدماوتی ‘‘آرہی ہے ۔فلمساز کو چاہئے کہ وہ اپنی فلم کے بارے میں بات کرے ۔ اس کے بارے میں فی الوقت کچھ نہیں بتا سکتا۔