ریتک اور ٹائیگر کی مشترکہ فلم
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
بالی وڈ کے اداکار ریتک روشن اور ٹائیگر شروف نئی فلم کرنے جارہے ہیں۔دونوں بالی وڈ اداکاروں ریتک اور ٹائیگر کو یش راج فلمزکے بینرتلے بننےوالی نئی بالی وڈ فلم کیلئے کاسٹ کرلیاگیاہے۔دونوں مشہور بالی وڈ اداکاروں کی مشترکہ فلم دو برس بعد منظرعام پر آئےگی۔ واضح رہے کہ ٹائیگر اپنے ڈانس اور اداکاری میں ریتک روشن کو اپنا استاد مانتے ہیں۔ ایک موقع پر ٹائیگر نے ریتک کو اپنا آئیڈیل قراردیاتھا۔جونیئر اور سینئر کی جوڑی اب پڑے پردے پر پیش ہونےجارہی ہے۔