Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق نے کردستان میں تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی

بغداد: عراقی حکومت نے کردستان میں تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا نفاذ جمعہ سے ہوگا۔ عراقی حکومت نے یہ اقدام کردستان میں متنازع آزادی ریفرنڈم کے رد عمل پر اٹھایا ہے۔اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ڈائریکٹر تالار فائق صالح نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کے فیصلے کے بعد اربیل آنے اورجانے والی تمام بین الاقوامی پروازیں جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق 6 بجےسے بند کردی جائیں گی۔بغداد حکومت کی ہدایت پر ترکش ائیر لائنز ، مصر ائیر اور لبنان کی مڈل ایسٹ ائیر لائنز نے پہلے ہی عراقی کردستان کے لئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ اس فیصلے پر بہت افسوس ہے۔اس سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف جاری عسکری مہم اور متاثرین کے لئے امدادی سامان کی تقسیم متاثر ہوگی۔
 

شیئر: