مدھوکوڑا الیکشن کمیشن کے شکنجے میں
رانچی ۔۔۔۔جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کوڑا کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی ۔ کوڑا آئندہ 3سال تک انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہونگے ۔ اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کوڑا کے ذریعے انتخابی اخراجات کی درست تفصیلات پیش نہ کرنے پر پابندی لگائی ہے۔ یاد رہے کہ مدھو کوڑا پر کوئلے گھوٹالہ کا بھی الزام ہے ،علاوہ ازیں ان کا نام منی لانڈرنگ کیس میں شامل ہے۔مدھو کوڑا 2006سے 2008تک جھار کھنڈ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ کوڑا نے جھار کھنڈ کے پانچویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے 18ستمبر 2006ء کو حلف لیا تھا۔