Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کا انداز آپ کے بارے میں ہر بات بتا دیتا ہے

 لندن .... نیند او راس کے مختلف پہلوﺅں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے ایک بار پھر نیند کو پرکھنے کا نیا فارمولا پیش کیا ہے۔ ان سائنسدانوں کا کہناہے کہ آ پ کے سونے کا انداز آپ کے بارے میں ہر بات بتا دیتا ہے تاہم دونوں شانے چت سونے سے بھی فرحت حاصل کی جاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپ کے سونے کے انداز سے آپ کے مشغلوں ، پیشوں ، عمر وغیرہ سمیت بہت ساری چیزیں معلوم کی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ڈگری کے حامل افراد زیادہ تر بائیں کروٹ لیکر سوتے ہیں۔ انہیں لیفٹی لانجرز کہا جاتا ہے جبکہ دائیں کروٹ ہوکر سونے والے بیشتر افرادتمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں یا کافی اور چائے کا شغل رکھتے ہیں۔ یہ رپورٹ 5ہزار افراد سے پوچھ گچھ کے بعد تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد اور محنت کش ایک ہی کروٹ میں لیٹتے اور اسی میں سو جاتے ہیں۔ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ دائیں سوئے ہیں یا بائیں۔ تھکے ہوئے افراد ہر صورت میں اچھی نیند سو لیتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگ ستارہ مچھلی کی طرح ہاتھ پیر پھیلا کر سوتے ہیں اور زیادہ تر تازہ دم اٹھتے ہیں۔

شیئر: