Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹلی کو عوامی مسائل کا پتہ ہی نہیں،سنہا

نئی دہلی... بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کہا ہے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کبھی انتخابات جیت کر حکومت میں نہیں آئے۔ وہ عام لوگوں کے توقعات اور ان کی مشکلات کی پروانہیں کرتے۔انہیں عوامی مشکلات اور مسائل کا پتہ ہی نہیں۔ اُدھربی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے بھی بی جے پی کے سینیئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی حمایت کی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سامنے آکر کساد بازاری کے حوالے سے سوالات کے جواب دیں۔ شترو نے کہا کہ امید ہے کہ وزیر اعظم بتائیں گے کہ وہ ملک بھر کے متوسط طبقہ اور چھوٹے تاجروں کا خیال رکھتے ہیں۔ اس سے قبل ٹوئٹ میں کہا کہ ” ملک کی معاشی حالت پر یشونت سنہا کی تجاویزکی میں نے ، ساتھ ہی دوسرے صاحب بصیرت سیاست دانوں اور ہماری پارٹی کے اور باہری لوگوں نے پرزور حمایت کی ہے۔ انھیں مسلسل حمایت مل رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں قومی اہمیت کے حامل اس سنگین مسئلہ پر لیڈروں اور محنت کشوں کے تما م طبقوں کی طرف سے حمایت ملتی دیکھ رہے ہیں ۔ 

شیئر: